the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



افریقا کے عرب ملک تیونس کی جانب سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے شکار فلسطینیوں کے لیے چودہ ٹن طبی امداد اور خوراک پر مشتمل سامان مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گیا ہے جہاں سے زمینی راستے سے یہ سامان غزہ منتقل کیا جائے گا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق تیونس حکومت کی جانب سے خوراک اور ادویات پر مشتمل ایک ہوائی جہاز گذشتہ روز قاہرہ بھیجا گیا تھا۔ جہاں  امدادی سامان جہاز سے اتارے جانے کے بعد اب گاڑیوں کی مدد سے غزہ پہنچایا جائے گا۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں گذشہ 34 روز سے جاری صہیونی ریاستی دہشت گردی کے دوران تیونس کی جانب سے خوراک اور ادویات کی شکل میں امدادی سامان کی یہ دوسری کھیپ ہے۔  اس سے قبل تیونس حکومت کی جانب سے 11 ٹن ضروری سامان، استعمال کی اشیاء اور پانچ ٹن خوراک اور ادویات 18 جولائی کو مصر کے



شہر اسماعیلیہ کے ہوائی اڈے پر اتاری گئی تھیں۔

درایں اثناء ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوآن نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے تمام شہریوں کے جسمانی اور نفسیاتی علاج کہ بیڑا اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
ترک خبر رساں ایجنسی"اناطولیہ" کے مطابق وزیراعظم طیب ایردوآن نے استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت سے متاثر ہونے والے تمام شہریوں کے جسمانی اور نفسیاتی علاج کے اخراجات برداشت کرے گی۔

وزیراعظم ایردوان کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک غزہ میں اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے شہریوں کی تعداد کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ اگر تمام زخمی فلسطینیوں کو ترکی منتقل کرنا پڑا وہ اس کے لیے بھی تیار ہیں اور انقرہ اور استنبول میں غزہ کے زخمیوں کے لیے خصوصی اسپتال قائم کریں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.